30 اگست 2013 - 19:30
12 نیٹو رکن ممالک، شام پر حملے کے مخالف

نیٹو کے بارہ رکن ملکوں نے کہا ہےکہ وہ شام پر امریکہ کے خود سرانہ حملوں میں شریک نہیں ہونگے۔

ابنا: برسلز میں ایک آگاہ ذریعے نے کہا ہےکہ نیٹو کے رکن بارہ ملکوں نے کہا ہے کہ وہ شام پرامریکہ کے حملوں میں کسی بھی طرح سے شریک نہیں ہونگے۔ اس ذریعے نے کہا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت کے نتائج کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ مسلح مخالف گروہوں کی کامیابی شام میں قیام امن کا باعث نہیں بنے گي۔ واضح رہے برطانوی پارلیمنٹ نے شام کے خلاف امریکہ کی فوجی کاروائیوں میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر جرمنی نے بھی امریکہ کے جارحانہ عزائم پر پانی پھیر دیا ہے۔

.......

/169